پرینکا نے نک جونس سے اپنی شادی کی خوشی کو 10میں سے 12پوائنٹس دیئے

نئی دہلی: اداکارہ پرینکا چوپڑاکا کہنا ہے کہ وہ امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر کافی خوش ہیں۔ دہلی کے تاج پیلس ہوٹل میں منگل کی رات کے استقبالیہ تقریب میں اداکارہ پرینکا سے جب یہ پوچھا گیا کہ اپنی خوشی کو وہ 1سے 10کے پیمانے پر کتنے پوائنٹس دیں گی ؟ اس پر سابق مس ورلڈ پرینکا چوپڑا نے کہا کہ” وہ اپنی خوشی کو 12پوائنٹس دیں گی“۔

وہیں نک جونس بھی پرینکا کے ساتھ شادی کر کافی پرجوش ہیں ۔گست میں پرینکا کے ساتھ اپنا روکا کرنے سے لیکر شادی تک میں ہندوستانی رسم و رواج کو پورے دل سے نبھانے والے نک جونس نے کہا ” وہ ہندوستانی شادیوں کے فریفتہ رہے ہیں اور ان کواس بات کی خوشی ہے کہ انکی اپنی شادی بھی ان شاندار رسم ورواج کے ساتھ ہوئی ہے۔

اس استفسار پر کہ ہفتے بھر کے جشن کے باوجود نئے شادی شدہ جوڑے کے چہرے پر تھکان نظر نہیں آ رہی ہے پرینکا نے کہاکہ ’ یہ جشن منانے کا وقت ہے ،تھکان کا نہیں “۔

واضح رہے کہ راجستھان کے جودھپور کے شادہی امید بھون میں اداکارہ پرینکا اور امریکی گلوکار نک کی شادی کی پوری رسم ادا کی گئی ،جہاں کرشچین اور ہندو رسم و رواج سے ان کی شادی ختم ہوئی ۔ اس پرمسرت موقع پر دونوں کے قریبی دوست احباب نے ہی اس میں شرکت کی ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priyanka chopra and nick jonas wedding reception in delhi in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment