جنسی طور پر مجھے بھی ہراساں کیا گیا: پرینکا چوپڑا کا انکشاف

نئی دہلی: دنیا بھر میں جنسی ہراسانی کے خلاف چلنے والی می ٹو مہم کے بعد جن معروف اداکاراؤں نے آگے آکر اس حوالے سے پیش آنے والے مختلف واقعات بتائے ان میں اس وقت ایک اور معروف شخصیت کا بھی اضافہ ہوگیا ہے جب ہالی ووڈ میں قدم جمانے والی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایک کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں بھی اپنے کیرئیر کے دوران جنسی ہراساں کیے جانے کے تجربے کا سامنا ہوا۔

گزشتہ روز نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران می ٹو تحریک کے اثرات کے سوال پر 36 سالہ پرینکا چوپڑا نے کہا ‘خواتین کی جنسی ہراسانی معمول بن چکی تھی، مگر اب ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، لوگوں کے پاس اب ہمیں چپ کرانے کی طاقت نہیں’۔

یہ معلوم کیے جانے پرکہ کیا کبھی انہیں بھی جنسی ہراساں کیا گیا انہوں نے کہا کہ’اس کمرے میں موجود ہر ایک کو ممکنہ طور پر کبھی نہ کبھی اس طرح کے واقعے کا سامنا ہوا ہے’۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بھی جنسی ہراساں کیا گیا مگر اب خواتین اتنی بہادر ہوگئی ہیں کہ وہ اس معاملہ پر لب کشائی کر سکتی ہیں۔تاہم انہوں نے اس واقعے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

اداکارہ نے کہا ‘ہمارے پاس ہمیشہ سے آواز تھی، مگر کوئی سنتا نہیں تھا، مگر اب اگر میری کوئی کہانی ہو تو مجھے نہیں لگتا کہ اب ہمیں تنہا ہوں گی اور میں اسے بتانے پر شرمندہ بھی نہیں ہوں گی’۔واضح رہے کہ پرینکاچوپڑا اور نک جونس نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی، جس کے بعد اداکارہ امریکہمنتقل ہوگئی تھیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priyanka chopra admits facing sexual harassment in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.