میری ٹیچر کہتی ہے کہ اداکاری سے زیادہ تعلیم پر توجہ دوں: پریا پرکاش واریئر

نئی دہلی: جنوبی ہند کی ایک فلم کے سین میں ہیرو کو آنکھ مارنے کی مختصر ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا کی مدد سے راتوں رات مقبول ہونے والی پریاپرکاش وارئیر نے جو عنقریب فلم ’ شری دیوی بنگلو‘ سے ہندی سنیما میں ڈیبو کر رہی ہیں کافی پرجوش ہیں۔

پریا کے مطابق ایکٹنگ میں کیرئر بنانے کے لئے یہ فلم ایک اچھی شروعات ہو سکتی ہے۔ پریا پرکاش نے اپنے ایک حالیہ انٹریو میں کہا کہ ’ ان کی ٹیچر کو لگتا ہے کہ انہیں ایکٹنگ سے زیادہ اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے، پڑھائی پرزیادہ دھیان دینا چاہئے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی ٹیچر کا خیال ہے کہ وہ اداکاری سے زیادہ پڑھائی میں اچھا کر سکتی ہیں، لیکن پریا کا کہنا تھا کہ ’ وہ لوگ اپنی جگہ سہی ہیں ، لیکن میں ایکٹنگ کرنا چاہتی ہوں’۔

پریا پرکاش نے اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’ شردیوی بنگلو‘ فلم سے میں بالی وڈ میں ڈبیو کر رہی ہوں، اس فلم کو لیکر کئی تنازعات ہو چکے ہیں لیکن آخر میں یہ ایک بہترین فلم کے طور پر سامنے آئے گی، فلم کے دوسرے ٹریلرخاص کر دوسرے ٹریلرسے مجھے کافی اچھے فیڈ بیک مل رہے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priya varriers teachers feel she would do better in studies than acting in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.