پریا پرکاش نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کومیلوں پیچھے چھوڑ دیا

نئی دہلی: ملیالم اداکارہ پریاپرکاش وریئر گزشتہ دنوں سے سرخیوں میں ہیںاور ان کی شہرت بڑھتی ہی جا رہی ہے ۔ پریا پرکاش شاید ملک کی پہلی ایسی شخصیت ہیں جو صرف 30سیکنڈ کے ایک ویڈیو سے راتوں رات ملک کے تمام لوگوں کی دھڑکن بن گئیں۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر پریا پرکاش ورئیر کے ویڈیو ، تصوریں اور ان پر بن رہے تمام طرح کے میمس(memes) لگاتار وائرل ہو رہے ہیں۔ اسی درمیان فوٹو ۔ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پریا نے کچھ ایسا کارنامہ کر دیکھایا جو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتاہے۔پر یا نے انسٹا گرام پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب پریا پرکاش کے فالورز کی تعداد مارک زکر برگ لہ فالورز سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
پریا اپنی پہلی فلم ’ اورو ادھار لو‘ کے ایک گیت کے ویڈیو میں اپنے معاون اداکار کے ساتھ آنکھوں سے شرارت کرتے ہوئے منظر سے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف متاثر کیا ہے۔ پریا کے انسٹا گرام اکاو¿نٹ پر 45لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں جب کہ مارک زکر برگ کے انسٹا گرام پر فالورز کی تعداد 40لاکھ ہے۔

Title: priya varrier has more instagram followers than mark zuckerberg | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply