پریا پرکاش ورئیر ہندی فلم انڈسٹری میں داخل

ممبئی:اپنی ایک مختصر ویڈیو کی وجہ سے لیکن وہ اپنی اداؤں سے ایک رات میں سوشل میڈیا میں سنسنی پھیلانے والی پریا پرکاش ورئیر اب بالی وڈ میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق وہ جلد ہی بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’ سمہا‘ سے ہندی فلم انڈسٹری میں ڈبیو کرسکتی ہیں۔ فلم میکر کر ن جوہر نے ایک انگریزی رسالے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے آنے والی فلم ’ سمہا‘ میں پریا پرکاش کی آمد کا اشارہ دیا۔
کرن جوہر فلم میں پریا کو اہم کردار دینا چاہتے ہیں۔ فلم سے وابستہ ذرائع کے مطابق اس فلم میں پریا کا کردار زیادہ بڑا نہیں ہوگا۔کرن جوہر کی بات کریں تو کرن نے پہلے بھی کئی دیگر نئے چہروں کو اپنی فلموں کے ذریعہ اپنی صلاحیت دیکھنے کا موقع دیا ہے۔ قابل غور ہے کہ ’ سمہا‘ جونیئر این ٹی آر کی فلم ’ ٹیمپر‘ کی ریمک ہے۔
ا س فلم میں جونئیر این ٹی آر کے ساتھ کاجل اگروال اہم کردار میں ہیں۔ فلم سمہا کے بالی وڈ ریمک میں پہلی بار رنور سنگھ اور روہت سیٹی ایک ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھائی دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہونے والی ہے اور فلم ’ سمہا‘ کو اس سال دسمبر میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔ یاد رہے اس سے پہلے پریا پرکاش نے رنور سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر چکی ہیں۔
اب اگر ایسا ہوتا ہے تو ان کے لئے ایک بڑا موقع ہوگا کیونکہ انہیں روہت شیٹی اور رنویر سنگھ جیسے بڑے اسٹار کے ساتھ کام کرنے کاموقع ملے گا۔ اس سے پہلے پریا کو بالی ووڈ سے کئی بارپیش کش کی گئی لیکن پریا نے منع کر دیا کیونکہ وہ اپنی ڈبیو ملیالم فلم پر ہی توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priya prakash varrier to make bollywood debut opposite ranveer singh in simbaa in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment