مہندر سنگھ دھونی پریا پرکاش کے سب سے زیادہ پسندیدہ کرکٹر ہیں

نئی دہلی:سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیو کلپ کی وجہ سے عام سے خاص بن جانے والی18سالہ ملیالم فلم اداکارہ پریا پرکاش واریئر نے ایک ٹی وی انٹریو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ہندوستانی کرکٹر وراٹ کوہلی یا ہاردک پانڈیا کو نہیں بلکہ کول مین کہے جانے والے مہندر سنگھ دھونی مجھے سب سے زیادہ پسند ہیں۔
انٹریو کے دوران پریا نے بتایا کہ دھونی ان کے پسندیدہ کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ قابل غور ہے کہ پریا پرکاش کی آنے والی فلم ’ اورو آدھار لو‘ کے ایک گیت کی وجہ سے وہ سرخیوں میں آئیں ۔
صرف کچھ سکنڈ کے اس ویڈیو نے پریا کو وہ مقام دے دیا جسے حاصل کرنے میں کئی سال لگ جاتے ہیں۔ اس ویڈیو کی وجہ سے پریا ہر طرف زیر بحث موضوع ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Priya prakash varrier reveals name of her favourite indian cricketer in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply