گوگل سرچ میں پریا پرکاش نے سنی لیونی کو میلوں پیچھے چھوڑ دیا

نئی دہلی: ایک ویڈیو کلپ کی وجہ سے راتوں رات سوشل میڈیا پر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پریا پرکاش وارئر کے نام اس وقت ایک اور ریکارڈ درج ہو گیا جب انہوں نے گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والی سیلیبریٹی ہونے کا خطاب حاصل کر لیا ۔
انہوں نے ملکہ انٹر نیٹ کے طور پر پکارے جانے والی سنی لیونی کو مات دیتے ہوئے یہ خطاب اپنے نام کیا۔ نیوز ایجنسی ANIکے مطابق پچھلے کچھ دنوں میں پریا پرکاش کو انٹر نیٹ پر سنی لیونی سے زیادہ بار سرچ کیا گیا ہے ۔
18سال کی اس نوعمر اداکارہ نے ایک ویڈیو کے ذریعہ یہ کرشمہ کر دیکھایا ۔ دلچسپ یہ ہے کہ پریا پرکاش کے انسٹا گرام پر 30لاکھ سے زیادہ فالورس ہو چکے ہیں۔

Title: priya prakash beats sunny leone to become googles most searched actress | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply