پریم چوپڑا 81سال کے ہو گئے

ممبئی: بالی ووڈ میں پریم چوپڑا کا نام ایک ایسے اداکار کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے منفی اداکاری کو ایک نئی سمت دے کر ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔ پریم چوپڑا کی پیدائش 23 ستمبر 1935 کو لاہور میں ہوئی تھی اور وہ اپنے چھ بھائی بہنوں میں تیسرے نمبر پر تھے۔ملک کی تقسیم کے بعد ان کا خاندان شملہ آ گیا اور انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم وہیں سے پوری کی۔
اس کے بعد انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کی۔ اس دوران وہ اپنے کالج میں اداکاری بھی کیا کرتے تھے۔ گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اداکار کے طور پر فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائیں گے۔ تاہم ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ ڈاکٹر بنیں لیکن انہوں نے اپنے والد سے صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ اداکار بننا چاہتے ہیں۔ اپنے خواب کو پورا کرنے وہ پچاس کی دہائی کے آخری برسوں میں ممبئی آ گئے۔ ممبئی آنے کے بعد پریم چوپڑا کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
زندگی گزارنے کے لیے وہ ٹائمز آف انڈیا کے سرکولیشن محکمہ میں کام کرنے لگے۔ اس دوران فلموں میں کام کرنے کے لیے وہ جدوجہد کرتے رہے۔ اس درمیان انہیں ایک پنجابی فلم چودھری کرنیل سنگھ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ سال 1960 میں ریلیز ہوئی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی اور وہ ناظرین کے درمیان اپنی شناخت بنانے میں کسی حد تک کامیاب ہو گئے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prem chopra turns 81 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply