پریتی زنٹا رشتہ ازدواج میں منسلک

نئی دہلی: اداکارہ پریتی زنٹا نے لاس انجلیس میں اپنے دوست جین گڈاینف سے شادی کر لی ہے۔ فلم فیئر ویب سائٹ کے مطابق گڈاینف امریکہ کے تا جر ہیں اور عمر میں پرتی جنٹا سے 10سال چھوٹے بھی ہیں۔29فروری 2016 کو ان دونوں کیشادی ایکنجی تقریب میں ہوئی ، جس میں پریتی زنٹا کی دوست سوجین خان اور سورلی گویل اور کچھ قریبی رشتہ دار شامل تھے۔ پچھلے کچھ مہینوں سے پریتی اور جین کے معاشقہ کی خبریں بھی آ رہی تھیں لیکنکچھ دنوں پہلے ہی پریتی زنٹا نے شادی کی خبروں کو افواہ بتاتے ہوئے اپنی ناراضگی بھی ظاہر کی تھی ۔ یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پریتی ہندوستان واپسی کے بعد اپنی شادی کا جشن منانے کے لیے ضیافت کرنے کا ارادہ کر رہی ہیں۔پریتی اپریل میں امریکہ سے آئیں گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Preity zinta marries boyfriend gene goodenough in los angeles in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply