ایکٹر پرکاش راج نے دور درشن کےسیریل سے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی

نئی دہلی: ساؤتھ انڈین سنیما سے نکل کربالی و ڈ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے والی اداکار پرکاش راج کی آج 53ویں سالگرہ ہے۔ پرکاش راج 26مارچ 1965کو بنگلور میں پیداہوئے۔
پرکاش راج پڑھائی میں کافی ہوشیار تھے لیکن انہو ںنے اپنی فنکاری کو آگے بڑھایا اور فلمی دنیا کا انتخاب کیا۔ کننڑ اور تلگو سنیما کے ایکٹر پرکاش راج نے ہندی فلموں” سنگھم، وانٹیڈ اور دبنگ 2کے ذریعہ بالی وڈ میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔
پرکاش راج کا اصلی نام پرکاش رائے ہے جسے انہوں نے تمل ڈائریکٹر کے بالاچندر کے کہنے پر بدل دیا تھا۔ پرکاش راج اپنے کریئر میں ابھی تھی قریب 2000پلے کر چکے ہیں ، جس میں اسکول میں ان کے ذریعہ کئے گئے پلے بھی شامل ہیں۔
اپنے 29سال کے کریئر میں پرکاش کو 5نیشنل ایوارڈ مل چکے ہیں۔ اپنے ایکٹنگ کریئر کے آغاز پرکاش راج نے دور درشن کے پروگرام ’ بی سیلو کدرے‘ سے کی تھی۔ اس کے بعد پرکاش نے کئی فلموں میں کام کیا۔
اس دوران انہیں نیشنل ایوارڈ کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ پرکاش راج نے پنے بالی ووڈ کریئر کا آغاز سال 1965میں فلم ہٹلر سے کیا تھا لیکن انہیں شناخت سلمان خان کی فلم وانٹیڈ سے ملی جس میں انہوں نے گھنی بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔

Title: prakash raj birthday special | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply