کٹرینہ کیف فلم ساہو میں پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گی

ممبئی: اداکارہ کیٹرینہ کیف پردہ سیمیں پر جنوب ہندوستانی سپراسٹار پربھاس کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔ باہوبلی2 کے ہٹ ہونے کے بعد پربھاس کی ڈیمانڈ کافی بڑھ گئی ہے۔ان کی آنے والی فلم’ساہو ‘ ہ ہے جس کا ٹریلر باہوبلی 2 کے ساتھ ریلیز کیا گیا تھا۔اب خبریں ہیں کہ فلم میں بربھاس کے ساتھ کٹرینہ نظر آسکتی ہیں۔
کٹرینہ سلمان خان کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ”ٹائیگرزندہ ہے“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ساہو ایک ایکشن فلم ہے جس کا بجٹ 150کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔فلم میں رومانس کے ساتھ تھریلر اور ڈرامہ بھی بھرپور ہوگا۔اس کا ٹریلر لوگوں کو کافی پسند آیا ہے۔

Title: prabhas katrina kaif to be in lead roles for a new movie titled saaho | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply