پربھاس ۔انوشکا شیٹی جوڑی والی سوپر ہٹ فلم ’بلا‘ عنقریب ہندی ورژن میں ریلیز ہو گی

ممبئی:جنوبی ہندکی فلموں کے سپر اسٹار پربھاس اور اداکارہ انوشکا شیٹی کی جوڑی والی سپر ہٹ فلم’بِلا ‘اب ہندی میں بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ باہو بلی 2 کی کامیابی کے بعد پربھاس پوری دنیا میں مشہور ہو گئے ہیں۔ باہوبلی سے پوری دنیا کے لوگ پربھاس کے ہی نہیں بلکہ فلم میں دیوسینا کا کردار ادا کرنے والی انوشکا شیٹی کے بھی پرستار بن گئے ہیں۔ اب ان دونوں اداکاروں کی 2009 میں آئی ایک سپر ہٹ فلم ‘بلا’ جلد ہی ہندی میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کے پروڈیوسران دونوں کی مقبولیت کا جلد سے جلد فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
اسی کے پیش نظر اس کے فلم سازوں نے جلد ازجلد ہندی ناظرین کے لئے اس فلم کا ایک ٹریلر ریلیز کیا ہے۔ اس ٹریلرمیں جہاں پربھاس ایکشن کرتے نظر آ رہے ہیں، وہیں ’باہو بلی ‘سے بالکل محتلف انوشکا شیٹی بھی اپنے ماڈرن گلیمرس انداز میں نظر آرہی ہیں۔ اس فلم میں پربھاس کو ڈبل رول میں دکھایا جائے گا اور ہندی میں یہ فلم’ریبل2‘ کے نام سے ریلیز ہوگی۔ بلا اسی نام سے تامل میں بنی فلم کا ریمیک تھی۔ اس سے پہلے اس فلم کے تیلگو ورژن میں این ٹی راما راؤ اور تامل ورژن میں رجنی کانت نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس فلم کے یہ دونوں ورژن سال 1978 میں ریلیز ہونے والی امیتابھ بچن کی سپر ہٹ فلم ’ڈان‘پر مبنی تھے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Prabhas and anushka shetty set to win hearts with billa hindi version in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply