پرینکا چوپڑا نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں بھی کام کرنے سے منع کردیا

نئی دہلی: ان دنوں اداکارہ پرینکا چوپڑاکا امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ رشتے کے حوالے سے کافی چرچا ہے ۔ حال ہی میں پرینکا چوپڑا کا ذکر اس وقت بڑے زور شور سے ہوا تھا جب انہوں نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم میں کام کرنے سے منع کر دیا تھا۔

اب معلوم ہواہے کہ پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ کے مشہور و معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حالانکہ وہ فلم ’ باجی راؤ مستانی ‘ میں سنجے لیلا کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا کے نئے پروجکٹ والی فلم خاتون گینگسٹر گنگو بائی کوٹھے والی پر مبنی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھنسالی اس فلم کو اداکارہ پرینکا چوپڑا کو لیڈ رول میں لیکر بنانے کے متمنی تھے لیکن تبھی پرینکا کو ایک اور ہالی ووڈ فلم کی پیشکش ہو گئی۔اس وجہ سے پرینکا نے سلمان اور بھنسالی دونوں کی فلموں میں کام کرنے سے منع کر دیا ۔

واضح رہے کہ پرینکا کو ہالی وڈ ادکار کیرس پریٹ کے اہم کردار والی فلم ’ کاو¿ بوئے ننجا وائی کنگ‘ میں کام کرنے کا موقع ملا ہے اس لئے پرینکا چوپڑا بالی ووڈ کی فلموں سے بتدریج کنارہ کشی کررہی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: post bharat exit has priyanka chopra walked out on sanjay leela bhansali as well in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment ) Urdu News

Leave a Reply