پونم ڈھلون فلم ادکارہ نہیں ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں

نئی دہلی:بالی ووڈ ایکٹریس پونم ڈھلون ،جو آج اپنی 56ویں سالگرہ منا رہی ہیںنے اپنی اداکاری سے بالی وڈ میں ایک الگ پہچان بنائی ہے، بڑے پردے کے ساتھ ساتھ پونم نے چھوڑے پردے پربھی اپنی اداکاری کا جلوہ دکھایا ہے۔
اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ پونم ڈھلون ایک بہترین بزنس ومن بھی ہیں۔ پونم کو آخری بار پربھو دیوا کی ہدایت کاری میں بنی بالی ووڈ فلم ” رمیا وستا ویا“ میں دیکھا گیا تھا ۔ چھوٹے پردے پر ” ایک نئی پہچان“ شو سے انہوں نے ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا ،جس میں وہ ٹی وی کی مشہور اداکارہ کرسٹل ڈیسوزا کی بہو کے کردار میں نظر آئیں تھیں۔
اداکارہ پونم نے سیاست میں بھی اپنا ہاتھ آزمایا اور کانگریس سے وابستہ ہوئیں تھیں لیکن یہ سیاسی وابستگی تا دیر نہ رہی۔ سال 1977میں 16سال کی عمر پونم ڈھلون نے مس انڈیا کا خطاب جیتا تھا،اداکارہ پونم کو ماڈلنگ کے ذریعہ ہی بالی ووڈ فلموں میںمیں آنے کا موقع ملا تھا۔ ہندی کے علاوہ پونم نے بنگالی ، تمل اور کنڑفلموں میں بھی کام کیا ہے۔
اپنے کیریئر کے شروعاتی دور میں پونم ڈھلون ڈائریکٹر یش چوپڑا کے گھر پر رہا کرتی تھیں۔ مس انڈیا کا خطاب جیتنے کے بعد یش چوپڑا نے پونم کی صلاحیت کو پہچانا اور اس کے بعد انہیں کئی پروجکٹ دیئے تھے۔
پونم نے بالی وڈ کو کئی کامیاب فلمیں دیںہیں ۔ اس وقت میں پونم اور راجیش کھنہ کی جوڑی کو کافی پسند کیا کرتے تھے۔ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ پونم اداکارہ بننے سے پہلے وہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔ پونم کی پیدائش اترپردیش کے کانپور میں ہوئی تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Poonam dhillon turns 56 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply