میں عالیہ بھٹ کی ذاتی زندگی کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتی :پوجا بھٹ

نئی دہلی: بالی وڈ کی دنیا میں آج کل رنو یر کپور اور عالیہ بھٹ کی دوستی کا زبردست چرچا ہے، کئی دیگر موقعوں پر اداکارہ عالیہ بھٹ اور ایکٹر رنویر کپور ایک ساتھ نظر بھی آئے ہیں۔

اب رنویر اور عالیہ کے تعلقات کے حوالے سے عالیہ کی بہن پوجا بھٹ نے عالیہ کے رشتے کو لیکر ایک سوال کے جواب میں کہا ” آپ کو اس بارے میں عالیہ سے بات کرنا چاہئے ، آپ مجھے سے میری ذاتی زندگی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ آپ مجھ سے میری بہن کی ذاتی زندگی کے بارے میں کوئی بات نہیں کر سکتے کیونکہ میں اس بارے میں کچھ بتانے والی نہیں ہوں“۔

عالیہ بھٹ کی پسند کی حمایت کرتے ہوے بوجا بھٹ نے کا کہنا ’ میرے بارے میں بھی افواہیں اڑی تھی ، اس میں کیا سچ تھا اور کیا جھوٹ اس بات سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑا۔ویسے بھی وہ بھٹ خاندان سے ہے اور اس معاملے میں کافی سمجھدار بھی، مجھے لگتا ہے کہ یہ اس کا وقت ہے ،ہمیں اسے زندگی سےلطف اندوز ہونے دینا چاہیے ۔

اسے زندگی کیسے گذارنی ہے یہ ا سکا ذاتی معاملہ ہے۔ اس معاملے میںمیرا اور میر ے والد کا نقطہ نظر الگ ہے عالیہ کی سوچ الگ ہے۔ ا سلئے مجھے لگتا ہے کہ لوگ جیسے ہیں انہیں ویسے چھوڑ دینا چاہئے۔ قابل غور ہے کہ عالیہ بھٹ اور ایکٹر رنور کپور جلد ہی فلم ’برہماستر ‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pooja bhatt on alia bhatts relationship with ranbir kapoor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment