وزیر اعظم مودی نے اداکار شاہ رخ خان کا شکرایہ ادا کیا

نئی دہلی: گزشتہ دنوں گاندھی جینتی کے موقع پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے لوگوں کو صفائی، ستھرائی کے لئے بیدار کرنے کے مقصد سے بنائے گئے تین تشہیری ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ شیئر کیا۔

ان ویڈیوز میں شاہ رخ خان وزیر اعظم نریندر مودی کے سوچھ بھارت مشن کی اہمیت کو بتاتے نظر آتے ہیں۔ شاہ ر خ خان کے ان ویڈیوز شیئر کرنے کے بعد وزیراعظم مودی نے ٹوئٹر کے ذریعہ ان سے اظہار تشکر کیا۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا’ سوچھ بھارت مشن کے لئے اہم تعاون دینے کے لئے شاہ ر خ خان آپ کا شکریہ“۔قابل غور ہے کہ ’ شاہ رخ نے اپنے پہلے ویڈیو میں کھلے میں رفع حاجت سے ہونے والے نقصانات و خطرات کے بارے میں بتایا ہے ۔

انہوںنے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا’ مل کر کریں اپنے راشٹر پتا اور اپنےپردھان منتری جی کے ایک سوچھ بھارت کے سپنوں کو ساکار“۔شاہ رخ نے اپنے دوسرے ویڈیو میں صفائی کی جانب لوگوں کی طرف توجہ مرکوز کرائی اور لکھا’ایک قدم سوچھتا کی اور“۔

تیسرے ویڈیو میں شاہ رخ نے کچرے کو ضائع کرنے کے حوالے سے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا” کیونکہ ملک ہم سے ہے اور ہم ملک سے“۔

خیال رہے کہ اداکار شاہ رخ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ زیرو‘ کی شوٹنگ میں مشغول ہیں ۔ یہ فلم 21دسمبر 2018کو نمائش کے لیےپیش کی جائے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pm modi thanks shah rukh khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply