نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈیز نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے یہ نصیحت بھی کی کہ ’ مہربانی کر کے تھوڑا آرام کر لیا کرو‘ ۔

ایک کانفرنس میں سلمان کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیکلن نے کہا ’ مجھے نہیں لگتا کہ میں ان کے بارے میں کچھ بہت ہی خاص جانتی ہوں لیکن ایک بات یہ ہے کہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے اسلئے جانتی ہو ںکہ انہیں سونے کا بالکل بھی وقت نہیں ملتا ہے ۔

اداکارہ نے سلمان خان کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا ’ وہ صبح کام کرتے ہیں ، دوپہر اور رات کو بھی کام کرتے ہیں، یا تو وہ فلائٹ میں رہتے ہیں یا پھر وہ بگ باس کی شوٹنگ کے لئے جا رہے ہوتے ہیں یا گانے کی شوٹنگ کر رہے ہوتے ہیں، وہ ہمیشہ کام ہی کام کر رہے ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ سلمان خان ان دنوں ریلٹی ٹی وی شو’ بگ باس سیزن 13کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں کیونکہ یہ شو اب اپنے پورے شباب اور کلائمکس پر ہے علاوہ ازیں وہ اپنی عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’ رادھے ‘ کی شوٹنگ میں بھی مشغول ہیں۔

سلمان خان کی اس بے پناہ مصروفیت پر انہیں جیکلین فرنانڈیز نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ’مہربانی کر کے تھوڑا آرام کر لیا کرو۔ جیکلین سلمان کے ساتھ فلم ’ کیک، ریس3، میں نظر آچکی ہیں وہیں اب وہ جلدہی اداکار جان ابراہم کے ساتھ فلم ’ اٹیک‘ میں نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سلمان اور جیکلین آئیفا ایوارڈ کی پریس کانفرنس کے لئے بھوپال میں تھے ، رواں سال آئیفا تقریب 27تا 29مارچ کو مدھیہ پریش میں منعقد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *