معروف ڈراما و مزاحیہ کالم نویس تارک مہتا انتقال کر گئے

احمد آباد: معروفگجراتی مزاح نگار، ڈرامہ نگار اور کالم نویس پدم شری تارک مہتا بدھ کی صبح یہاں طویل علالت کے بعد 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ لواحقین میں دوسری بیوی اندو اور پہلی بیوی سے پیدا ہونے والی بیٹی اشانی شامل ہیں۔ مسٹر تارک مہتا کے اہم مرتب ناول’دنیا نے اندھا چشمہ‘ کی بنیاد پر کامیابی کے کئی ریکارڈ قائم کرنے والامقبول مزاحیہ ٹیلی ویژن سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ بنایا گیا ہے۔ 26 دسمبر 1929 میں احمد آباد میں پیدا ہوئے مسٹر مہتا نے گجراتی ادب موضوع سے بی اے اور ایم اے کی پڑھائی ممبئی سے کی تھی۔
حالات حاضرہ کے موضوعات کو الگ نظریہ سے دیکھنے والے ان کا ہفتہ وار کالم ’دنیا نے اندھا چشمہ ‘ سال 1971 سے تقریباً 40 سال تک مسلسل مشہورگجراتی میگزین چترلیکھا میں شائع ہوتارہا تھا۔ انہیں کئی طرح کے ایوارڈ ملے تھے اور سال 2015 میں انہیں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ٹیلی ویژن پر ان کے مرتب ناول پر مبنی سیریل ’سب ٹی وی‘ نے سال 2008 میں نشر کرنا شروع کیا تھا جس نے کچھ ہی عرصہ میں کامیابی کے ریکارڈ بنا ڈالے۔سیریل کی نشریات اب بھی جاری ہیں۔ واضح رہے کہ مقبول عام ٹیلی ویژن سیریل ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ “ سے وابستہ ایک بھی آرٹسٹ گزشتہ 8سال سے شو چھوڑ کر نہیں گیا ہے۔ یہ ٹی وی پر 8سال قبل شروع کیا گیا تھا اور اب تک 1,900 ایپی سوڈ کامیابی کے ساتھ پیش کئے گئے ہیں۔ گزشتہ8 سال سے تسلسل کے ساتھ 1,900 ایپی سوڈ پیش کرکے عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
پہلے سیریل میں جس جوش و جذبہ سے کام کیا گیا تھا وہ سلسلہ برقرار ہے اور ایک بھی آرٹسٹ شو سے باہر نہیں کیا گیا ہے کیونکہ تمام فنکاروں کو سازگار ماحول فراہم کیا جاتا ہے اور کسی بھی فنکار میں انانیت نہیں پائی جاتی ہے۔ سیریل اس کے اہم فنکار دلیپ جوشی سمیت گجراتی ادب اور تھیٹر کی دنیا کی شخصیات اور ریاست کے وزیر اعلی وجے روپانی نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر روپانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ لوگوں کے چہرے پر ہنسی لانے والے مسٹر مہتا کے انتقال کی خبر سے انہیں بہت دکھ پہنچا ہے۔ مسٹر مہتا کے اہل خانہ نے ان کی خواہش کے مطابق انتقال کے بعد ان کی لاش عطیہ کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Playwright taarak mehta passes away in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply