بنگالی کردار اداکرنا مشکل نہیں:ایوشمن کھرانہ

نئی دہلی:بالی ووڈ اداکارایوشمن کھرانا کا کہنا ہے کہ فلموں میں بنگالی کردار اداکرنا بالکل بھی مشکل نہیں ہے۔ایوشمن فلم ”میری پیاری بندو“میں بنگالی بابو کا کردار ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندی فلموں میں بنگالی کردار اداکرنا مشکل نہیں ہے۔یہ بنگلہ فلم کی طرح ہی ہے۔ایوشمن نے کہا ،”میری پیاری بندو“کمرشیل سنیما ہے ،اس لئے اس میں بنگالی پن تھوڑاکم ہے۔ایوشمن نے کہا ،”میں فلم میں اپنے کنبے کے ساتھ بنگلہ زبان میں بات کرتا ہوں،ہاں یہاں کچھ برتاؤ ،الفاظ کی ادائیگی اوراس میں پہنے گئے لباس فطری ہیں۔
بنگلہ فلم میں بنگالی کردار کی طرح یہ مشکل نہیں ہے۔میں نے صرف باریکیوں کا خیال رکھا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اکشے رائے کی ہدایت میں بننے والی فلم ”میری پیاری بندو “میں پرینیتی چوپڑا کا بھی اہم کردار ہے۔یہ فلم آئندہ سال ریلیز ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Playing a bengali character not so tough ayushmann in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply