انوشکا کی فلم پھلوری کے خلاف کیس کرنے والوں پر عدالت نے پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا

ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے گجراتی فلم منگل فیرا کے پروڈیووسروں کو زبردست سخت سست کہا اور ان کی وہ عرضی خارج کر دی جس میں انہوں نے عدالت سے معلوم کیا تھا کہ کیا وہ فریق مخالف فوکس اسٹار اسٹوڈیوز، پھلوری فلم کی اداکاراور پروڈیوسر انوشکا شرما اور ان کے بھائی کرنیش بشمول ان کی کمپنی کلین اسٹیٹ فلمز اور فلم کے مصنف انویتا دت گپتان کے خلاف نوٹس جاری کر سکتے ہیں۔جس عرضی میں مدعی کے وکیل ناگیش مشرا نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ فلم پھلوری پر حکم امتناعی جاری کر دیں۔
لیکن جسٹس جی ایس پٹیل نے کہا کہ فلم جب ریلیز ہونے کے اتنے قریب ہو عدالت کچھ نہیں کر سکتی ۔یہ کہتے ہوئے انہوں نے نہ صرف مقدمہ خارج کر دیا بلکہ عدالت کا قیمتی وقت خراب کرنے پر مدعیان پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا۔منگل فیرا فلم گجراتی میں بنائی گئی تھی جس کے بعد بھوجپوری اور بنگالی میں وہ بنی۔اس کی کہانی ایک منگلک عورت کے ارد گرد گھومتی ہے ۔ ہندو جیوتشیوں کے مطابق منگلک اس شخص کو کہتے ہیںجس کی پیدائش عین اس وقت ہوئی ہو جب مریخ سیارہ عجیب و غریب مقام پر ہوتا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Petitioners drag anushkas phillauri to court get fined rs 5 lakh instead in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply