اب لوگ سونو نگم اور ہمیش ریشمیا کو سننا نہیں چاہتے : بھوشن کمار

نئی دہلی: بالی ووڈ موسیقی کی دنیا میں اپنی شناخت بنانے والے پروڈیوسر بھوشن کمار کا کہنا ہے کہ اب لوگ سونو نگم، الکا یاگنک، ادتہ نارئن اور ہمیش ریشمیا جیسے گلوکاروں کو نہیں سننا چاہتے ہیں۔

بھوشن کمار نے ان تمام ناراض سنگرس سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ہر گلوکاروں کا ایک وقت ہوتا ہے اور عوام ان کو سنتی ہے لیکن آج وقت بدل گیا ہے اور لوگ آج سے پانچ سال پرانے سنگرس کو نہیں سننا چاہتے ہیں ۔ سونو نگم، عدنان سامی ، الکا یاگنک جیسے تمام بہترن سنگر جنہیں ایک وقت میں دنیا سنتی تھی، آج ان کے نغموں کو ان کی ہی آواز میں ریکیریٹ کیا جاتا ہے تو لوگ نہیں سنتے اور گانا فلاپ ہوجاتا ہے۔

بھوشن کمار آگے کہتے ہیں کہ” ہم نے سونو نگم ، ادت نارئن جیسے تمام اچھے گلوکار وںکے ساتھ کام کیا ہے۔ سارے لوگ ہمارے پسندیدہ ہیں۔ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی شرطیں ہیں۔ در اصل معاملہ یہ ہے کہ وقت بدل گیا ہے اور ہر فنکار یا سنگر کا ایک وقت ہوتا ہے ،اب یہ بات کسی سنگر کو اچھی لگتی نہیں ہے ، لیکن اس بات کا ہمارے پاس کوئی علاج بھی نہیں ہے۔

بھوشن مزیدکہتے ہیں ’ میں اپنے لئے تو موسیقی بناتا نہیں ہوں، میں ناظرین کی پسند کا خیال رکھ کر میوزک بناتا ہوں، یہ تبدیلی آتی ہے، آج کے دور کے جو سنگر ہیں، ان کو لوگ سننا چاہتے ہیں ، تھوڑا پرانے سنگرس کے گانوں کولوگ آج کے سنگرس کی آواز میں سننا پسند کر رہے ہیں۔ اگر ہم پرانے نغموں کو اسی سنگر کی آواز میں ریکیریٹ کرتے ہیں تو بہت اچھا رسپونس نہیں ملتا ہے ، محنت سے بنایا گیا اسی آواز میں ریلیز کرتے ہی گر جاتا ہے ، ہم نے کئی بار کوشش بھی کی ہے۔

پرانے سنگرس سے معافی مانگتے ہیں بھوشن کمار نے کہا ’اب جو سنگر ان سب باتوں سے ناراض ہوتے ہیں اس کے لئے میں کچھ نہیں کر سکتا ہوں، میں ان کی ناراضگی کو سمجھتا ہوں اور سبھی سنگرس سے معافی مانگتا ہوں۔ لیکن یہ سب کچھ ہمارے ہاتھ میں نہیں بلکہ گانا سننے والے لوگوں کے ہاتھ میں ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: People today do not want to listen to sonu nigam voicebhushan kumar in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply