پیپلی لائیو کے شریک ہدایت کار محمود فاروقی کو امریکی خاتون سے ریپ کرنے کے جرم میں7 سال کی قید

نئی دہلی: قومی راجدھانی کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے ایک امریکی طالبہ سے جنسی زیادتی کے معاملے میں مجرم قرار دیے گئے پیپلی لائیو کے معاون فلمساز محمود فاروقی کو سات سال کی قید کی سزا سنائی۔
ایڈیشنل سیشن جج سنجیو جینے نے فاروقی کو یہ سزا سنائی۔ امریکہ کی اس 35 سالہ عورت نے الزام لگایا تھا کہ فاروقی نے گزشتہ سال 28 مارچ کو اس کی آبرو ریزی کی تھی اور اس کے بعد اس نے کئی ای میل کرکے طالبہ معافی مانگی تھی۔ کولمبیا یونیورسٹی کی یہ طالبہ اپنے مقالہ کے سلسلے میں کچھ تحقیقی کام کے سلسلے میں یہاں آئی تھی۔
دہلی پولیس نے 29 جون کو ایک فرد جرم داخل کیا، جس میں فاروقی پر 28 مارچ کو سکھد یو وہار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر طالبہ سے جنسی زیادتی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ عدالت نے فاروقی کے خلاف فرد جرم عائد کرتے وقت اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 201 کے تحت لگائے گئے ثبوت مٹانے کے الزام ہٹا دیئے تھے۔
معاون فلمساز نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات سے انکار کرتے ہوئے عدالت سے کہاکہ انہیں اس معاملے میں پھنسایا جا رہا ہے۔ وکیل دفاع نے عدالت سے فاروقی کے خلاف نرمی برتنے کی اپیل کی تھی۔
جج نے دونوں فریقوں کی دلائل سننے کے بعد فاروقی کو سات سال کی قید اور 50 ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانہ نہ دینے کی صورت میں ان کی سزا تین ماہ کیلئے بڑھا دی جائے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Peepli live co director mahmood farooqui gets 7 years in jail in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply