بگ باس کی پائل روہتاگی بھوجپور ی فلموں میں کام کریں گی

نئی دہلی: با لی ووڈ کی معروف اداکارہ پائل روہتاگی جو ٹی وی شو بگ باس سے بھی اپنی ایک الگ پہچان بنا چکی ہیں بھوجپوری فلموں میں آ رہی ہے۔
ایکٹرس پائل فلم ’ ہلفا مچاکے گائل‘ میں ایک آئٹم سونگ کے ذریعہ نظر آئیں گی۔ اس گانے میں پائل روہتاگی کے ساتھ فلم کے ہیرو راگھو نیئر بھی نظر آئیں گے۔ اس پر پائل نے ایک انٹریو میں کہا پروڈیوسر رمیش نیئر نے مجھے اس فلم کے لئے آفر کیا تھا تو نہ نہیں کر سکی۔
یہ بات درست ہے کہ ساؤتھ اور بھوجپوری فلموں میںصرف ناظرین ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے ستارے اورٹی وی کے فنکار بھی دلچسپی دیکھانے لگے ہیں۔ کئی بالی ووڈایکٹر اور ایکٹریس ساوتھ کی فلموں میں کام کر بھی چکے ہیں۔
لیکن اب آہستہ آہستہ یہ پھر ساوتھ اور بھوجپوری فلموں کی طرف اپنا رخ کر رہے ہیں۔ جلد ہی بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن بھی ساوتھ کی فلموں میں نظر آنے والی ہیںاور وہیں بالی وڈ کے شنہشاہ امیتابھ بچن بھی تمل فلم میں جلد نظر آنے والے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Payal rohtagis first item number in bhojpuri film halfa machakai gail in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply