پر نیتی چوپڑا انہیں پرینکا کی برائڈسمیڈ نہ بتانے پر میڈیا پر خوب برسیں

تصویر سوشل میڈیا
نئی دہلی: بالی وڈ سے لیکر ہالی وڈ تک اپنی اداکاری کا جلوہ بکھیرنے والی اداکارہ پرینکا چوپڑاجو2دسمبر 2018کو اپنے منگیتر نک جونس کے ساتھ 2دسمبر 2018کو ازدواجی بندھن میں جکڑ دی جانے والی ہیں ان دنوں میڈیا خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔
اسی درمیان یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی کزن بہن پرنیتی چوپڑا پرینکا کی برائڈ سمیڈ نہیں بنیں گی ۔ اب ان خبروں کے بارے میں پرنیتی چوپڑا نے اپنی خاموشی توڑدی ہے۔
واضح رہے کہ ایک نیوز ویب سائٹ یہ خبر شائع کی تھی کہ پرینکا چوپڑا کی برائڈ سمیڈ ان کی اداکارہ بہن پرنیتی چوپڑا نہیں بلکہ دیسی گرل کی بیسٹ فرنڈ موبینا رستوگی بنیں گی۔ جس کی وجہ سے پرنیتی نے اس خبر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں کہا کہ یہ خبر بالکل غلط ہے، اس خبر کو پرنیتی نے غلط قرار دیا ۔
گزشتہ ہفتے میڈیا میں یہ خبر تھی کہ پرنیتی اپنے ہونے والے بہنوئی سے ’ جوتا چھپائی کی رسم ‘ میں 5ملین ڈالرز کی رقم مانگیں گی۔ اس رقم کے لئے نک راضی بھی ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ پرینکا اور نک کیشادی جودھپور کے ام مید بھون پیلس میں ہوگی ،یہاں شادی کے رسم ورواج 30نومبر سے شروع ہو کر 2دسمبر تک چلے گا۔