جیکلین فرنانڈیزاداکارہ پرینیتی چوپڑا کے خوبصورت رقص سے متاثر

جیکلین فرنانڈیزاداکارہ پرینیتی چوپڑا کے خوبصورت رقص سے متاثر
ممبئی:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق مس شری لنکا جیکلین فرنانڈس ،اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے اس رقص سے بہت متاثر ہوئی ہیں جو اس نے فلم ”ڈھیشوم “میں ایک خاص گانا”جانے من آہ“ پر کیا ہے ہے۔روہت دھون کی ہدایت میں بنی فلم ڈھیشوم میں جان ابراہم ،ورون دھون اور جیکلین فرنانڈس مرکزی کردارادا کررہے ہیں۔
جیکلین نے کہا،”مجھے جانے من آہ گانا کافی پسند آیا۔میرا خیال ہے کہ پرینیتی اس گانے کےلئے وہ سب سے بہتر انتخاب اور موزوںتھیں۔انہیں شامل کرنا کافی اچھارہا۔پرینیتی نے اتنے اچھے طریقے سے ڈانس کیا اور وہ کافی دل کش لگ رہی تھیں۔وہ اس فلم میں بہت پرکشش نظر آئیں۔یہ فلم 29جولائی کو ریلیز ہوگی۔(یو این آئی)