اداکارہ پری نیتی چوپڑا سلمان خان کے ساتھ فلم میں آنے کو بیتاب

ممبئی:اداکارہ پرینیتی چوپڑا مشہور اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔سلمان ایسے اداکار ہیں جن کے ساتھ ہر کوئی کام کرنے کےلئے بے تاب ہے۔پرینیتی بھی سلمان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔
اس کےلئے وہ سلمان کو منانے کی کوشش کررہی ہیں۔پرینیتی کی کوشش ہے کہ انہیں کسی فلم میں سلمان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل جائے۔وہ سلمان سے ملنے کی کوشش کررہی ہیں تاکہ وہ سلمان سے کسی فلم میں ان کے ساتھ کام کرنے کے امکان پر بات کرسکیں۔
قابل ذکر ہے کہ فلم سلطان کےلئے پہلے پرینیتی کا نام سامنے آرہا تھا۔اس وقت ایسی خبر تھی کہ سلطان کےلئے سلمان اور پرینیتی کی جوڑی بن سکتی ہے لیکن بات نہیں بن سکی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parineeti chopra wants to do a film with salman khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply