معروف پاکستانی ستار نوازو موسیقار استاد رئیس خان انتقال کر گئے

اسلام آباد: پاکستان کے مشہور و معروف ستار نواز اور موسیقار استاد رئیس خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ استاد رئیس خان طویل مدت سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔وہ77برس کے تھے ۔لواحقین میں ان کی اہلیہ و معروف گلو کارہ بلقیس خانم اور چار بیٹے ہیں۔ استاد رئیس کی پیدائش 1939 میں بھارتی شہر اندور میں ہوئی اور ان کا تعلق کلاسیکل موسیقی کے معروف میواتی گھرانے سے تھا۔وہ1968میں پاکستان منتقل ہو گئے تھے
۔ استاد رئیس خان پاکستان میں اکثر کلاسیکل موسیقی کے پروگرامز میں شرکت کرتے تھے جبکہ کئی بار اپنے بیٹے فرحان کے ساتھ ستار بجاتے۔ وہ نوجوان فنکاروں کی بھی پورے دل سے حوصلہ افزائی کرتے اور ہمیشہ ان کی مدد کرتے تھے۔ انہوں نے فلمی موسیقاروں کے لیے بھی ستار نوازی کا مظاہرہ کیا خاص طور پر موسیقار مدن موہن کے ساتھ ان کے کئی معروف گانے ہیں۔استاد رئیس خان نے لازوال دھنیں مرتب کی جن میں سرفہرست ’نیند آنکھوں سے اڑی پھول سے خوشبو کی طرح‘ جب تیرا حکم ملا ترک محبت کر دی“ اب کے سال پونم میں‘ موجوں ساحل سے ملو، میں خیال ہوں کسی اور کا‘ کبھی خیالوں میں پھول رکھنا“ سمیت دیگر شامل ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani sitarist ustad raees khan dies in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply