پاکستانی اداکارہ سارا لورین کو ہندوستانی ویزا نہیں ملا

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ سارا لورین کو، جنہوں نے بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ کی ہدایت کاری میں بنی فلم کجرارے سے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں ڈیبو کیا تھا،دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی سطح پر کشیدگی کے باعث ہندوستان نے مبینہ طور پر ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ماڈل سے اداکارہ بننے والی سارا لورین ایک اور بالی ووڈ فلم مرڈر 3میں بھی کام کر چکی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے جوانی پھر نہیں آنی2میں بھی اداکاری کی ہے۔اور اب ارشد وارثی کے ساتھ فراڈ سیاں نام سے ایک کامیڈی فلم میں واپسی کرنے والی ہیں۔اگرچہ سابقہ بالی ووڈ فلموں کی تشہیر میں انہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا لیکن اس بار اداکارہ کو ویزا نہیں دیا جا رہا۔لورین نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اس موقع پر ہندوستان میں اپنی ٹیم کے دیگر اراکین کے ساتھ رہیں۔انہوں نے کہا کہ صوفے پر بیٹھے کافی کی چسکیاں لیتے اور میری فلم کے گانوں کے مناظر دیکھنے بہت پر لطف محسوس ہوتا ہے۔اور مجھے توقع ہے کہ فلم کے سنیما گھروں کی زینت بننے سے پہلے میںاپنی ٹیم کے دیگر اراکین کے ساتھ شامل ہوجاﺅں گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani actress sara loren denied indian visa in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
Tags:
What do you think? Write Your Comment