فلم پدماوت پاکستان میں کسی قسم کی کاٹ چھانٹ کے بغیر دکھائی جا رہی ہے

اسلام آباد: پاکستان سنسر بورڈ نے متنازعہ ہندوستانی فلم پادماوت میں کوئی کاٹ چھانٹ کیے بغیر اسے ملک بھر میں سنیما گھروں کی زینت بنانے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد میں واقع سنٹرل بورڈ آف سنسر(سی بی ایف سی) کے چیرمین مبشر حسن نے سوشل میڈیا کے توسط سے اعلان کیا کہ بورڈ نے فلم کے مناظر میں کسی قسم کی کتر بیونت کیے بغیر فلم کی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے منظوری دے دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی بی ایف سی فنی، تخلیقی اور صاف ستھرے مزاح و تفریح کے معاملہ میں جانبداری نہیں برتتا۔
سی بی ایف سی کے اہلکاروں کے مطابق اس نے فلم میں تاریخی حوالہ جات کو جانچنے پرکھنے کے لیے اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ تواریخ کے چیرمین پروفیسر وقار علی شاہ کو مدعو کیا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan censor board clears padmaavat without cuts in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply