پاکستان میں ہندوستانی فلموں پر پابندی عائد کر دی گئی

نئی دہلی: حکومت کی جانب سے جموں کشمیر میں آرٹیکل 370تنسیخ کئے جانے کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت پر پابندی ، سفارتی تعلقات میں کمی ، سمجھوتہ ایکسپریس روکنے کے بعد اب پاکستا نی سنیما گھروں میں ہندوستانی فلموں کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک پالیسی کے تحت ہندوستانی روایت کو دکھانے والے کسی بھی طرح کے مواد پر پاکستان میں پابندی ہوگی۔ اور آج سے کسی ہندوستانی فلم کی پاکستانی سنیما میں نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔

خیال رہے کہ جموں کشمیر پر حکومت ہند کے فیصلے کے بعد پاکستان کے تمام فنکاروں نے اپنے غصہ کا اظہار کیا تھا ، مشہور گلوکار عاطف اسلم ، اداکارہ ماہرہ خان سمیت دیگر پاکستانی فنکاروں نے کشمیر میں دفعہ 370 ختم کئے جانے کے ہندوستانی فیصلہ کی تنقید کی تھی۔

عاشق اعوان نے الزام لگایا کہ ہندوستان تمام منفی حربے استعمال کرکے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا ہے اور کشمیریوں پر مظالم دنیا کے سامنے لانے نہیں دے ر ہا ۔

دوسری جانب پاکستانی اداکاروں نے حکومت پاکستان کا ہندوستانی فلموں پر پابندی لگانے کا خیرمقدم کیا ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan bans screening of indian movies in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.