پاکستانی اداکارفواد خان شیام بینیگل کی فلم میں نظر آ سکتے ہیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکار فواد خان، شیام بینیگل کی فلم میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ پاکستانی اداکار فواد نے 2014 میں آئی فلم خوبصورت سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، فواد اس سال ریلیز ہوئی فلم ”کپور اینڈ سنز“میں نظر آئے۔
جموں کشمیر کے اڑی سیکٹر میں حملے کے بعد سے پاکستان کی زور شور سے مخالفت ہو رہی ہے اور ہندوستان میں کام کر رہے پاکستانی فن کارواپس اپنے گھر لوٹ چکے ہیں پھر بھی فواد ایک ہندوستانی فلم میں کام کرنے والے ہیں۔ بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کی مخالفت کے سلسلے میں دو طرح کے سر ابھرے ہیں، کچھ فلمی شخصیات کا خیال ہے کہ فن کو کسی بھی طرح کے تنازعات میں نہیں الجھانا چاہئے۔ بحث ہے کہ فواد نے شیام بینیگل کے پروڈکشن میں بننے والی ایک فلم سائن کر لی ہے۔
فلم کا نام ہے ”یہ راستے ہیں پیار کے“اور اس کی ہدایت ہرش نارائن کرنے والے ہیں۔ بتایا جا تاہے کہ گزشتہ 15 سال سے ہندوستان پاکستان کے اچھے تعلقات کی بحالی پر کام کر رہے ہرش نے فواد سے اپنی فلم کے لئے رابطہ کیا تھا اور ”اے دل ہے مشکل“میں مہمان اداکار کا کردار ادا کر رہے فواد نے رضامندی دے دی ہے۔فلم کی کہانی دو موسیقاروں کی ہے جو اپنے وجود کی تلاش میں دو ایسے ممالک میں جاتے ہیں جہاں جنگ ہو رہی ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan actor fawad khan to work in india despite ban over terror row in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply