پڑوسی ملک سے تعلقات استوار ہونے تک پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگنا ضروری: سنبھاؤنا سیٹھ

اٹاوہ:بالی وڈ کی آئٹم گرل سنبھاؤنا سیٹھ نے کہا ہے کہ پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کررہی فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے مقصد سے ہندستانی فلم انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگنا ضروری ہے۔ سنبھاؤنا نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ اڑیحملے کے بعد پڑوسی ملک سے تعلقات تیزی سے خراب ہوئے ہیں اور اس لحاظ سے پاک فنکاروں کاہندستان میں کام کرنا صحیح نہیں ہے۔
جب ہندستانی فنکاروں کو پاکستان میں عزت نہیں ملتی تو پاکستانی فنکاروں کو ہندوستان میں احترام نہیں حاصل ہونا چاہئے۔ مرکزی حکومت کو ان پر فوری طور پر پابندی عائد کرنا چاہئے۔
فلم اداکارہ “بابری مسجد ایک پریم کتھا” کے آئٹم سونگ کے لئے یہاں آئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن ہندستانی فلم سازوں نے پاک فنکاروں کے ساتھ فلمیں پوری کر لی ہیں انہیں تو ریلیز ہو جانا چاہئے لیکن آگے سے ایسی فلموں پر پابندی لگانا چاہئے۔
ملک بھر میں فلمی فنکاروں کی طرف سے پاکستانی فنکاروں پر دئے گئے بیانات پر انہوں نے کہا کہ ویسے تو فنکارکا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن وقت کے ساتھ رشتے بدل جاتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak actors should be banned till relationship with neighbour improves says sambhavna seth in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply