فلم پدماوتی پر حکم امتناعی جاری کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار، وزراءاعلیٰ کی سرزنش کی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پدماوتی فلم کو سنیما ہالوں کی زینت بننے سے روکنے کے لیے وکیل منوہر لال شرما کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فلم کے خلاف بولنے والے وزراءاعلیٰ اور دیگرسے نہایت سخت لہجہ میں کہا کہ جو حکومتی عہدوں پر فائز ہیں انہیں اس قسم کے معاملات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔
ججوں نے کہا کہ فلم کا تنقیدی جائزہ لینے اور اسے پردہ سیمیں پر پیش کرنے کے لائق قرار دینے نہ دینے کا فیصلہ کرنے کا استحقا ق صرف نیشنل سنسر بورڈ کو ہی حاصل ہے ۔ججوں نے کہا کہ جب یہ معاملہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹی فکیشن (سی بی ایف سی)کے زیر غور ہے تو حکومتی حکام کیسے یہ کہہ سکتے ہیںکہ سی بی ایف سی کو سرٹی فکیٹ جاری کرنا چاہیے یا نہیں۔
واضح رہے کہ فلم پدماوتی کے خلاف راجپوتوںکے احتجا کے بعد راجستھان، گجرات اور مدھیہ پردیش کے وزرا اعلیٰ کہہ چکے ہیں کہ وہ اگر سنسر بورڈ نے اس فلم کو دکھانے کی اجازت دے بھی دی تب بھی وہ اس فلم کواپنی ریاست کے سنیما ہالوں کی زینت نہیں بننے دیں گے۔اعلیٰ مرکزی وزیروں نے بھی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی سے کہا تھا کہ انہیں کسی قابل قبول حل کے لیے اس فلم کے مخالفین اور مورخین سے مشاورت کرنی چاہیے۔دوسری جانب فلم سازوں اور ادکاروں کو کہنا ہے کہ یہ اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Padmavati row sc rebukes leaders for publicly commenting on film before censor boards decision in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
Tags:

Leave a Reply