فلم پدما وتی تنازعہ میں کنگنا رانوٹ کادیپیکا پڈوکون کی حمایت کرنے سے انکار

نئی دہلی: ایک ایسے موقع پر جب ایک فلم میںپدما وتی کا کردار ادا کرنے والی دیپیکا پڈوکون کو جان سے ماردیے جانےکی دھمکیوںپر پورا بالی ووڈ ادکارہ کی حمایت پر اتر آیا اور ادکارہ شبانہ اعظمی نے تو دیپیکا بچاؤکے عنوان سے ایک مہم بھی چلا کر فلم انڈسٹری کے لوگوں سے ایک پٹیشن پر دستخط کرنے کی اپیل کی ہے اداکارہ کنگنا رانوٹ دیپیکا کی حمایت کرنے تیار نہیں ہیں۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جب شبانہ اعظمی نے دیپیکا کی حمایت کرنے والی عرضداشت پر دستخط کرانے کے لیے کنگنا سے رابطہ کیا توانہوں نے اس پر دستخط کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ایک ذریعہ سے علم ہوا ہے کہ شبانہ اعظمی اس وقت سکتے اور غصہ میں آگئیں جب کنگنا نے بڑی بے مروتی سے اس پر دستخط کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ کنگنا اور دیپیکا میں پرانی عداوت ہے۔ان دونوں کے درمیان دشمنی 2014میں اس وقت پیدا ہوئی جب دیپیکا کو ہیپی نیو ایر فلم میں بہترین کارکردگی پر ملنے والا ایوارڈ فلم کوئین میں کنگنا کی بہترین اداکاری کے باعث اسے وقف کر دیا۔ سب کو توقع تھی کہ کنگنا دیپیکا کے اس جذبہ کو سراہے گی لیکن کنگنا نے کہا کہ وہ اس بات کو پسند کرتی اگر دیپیکا سر عام اس کے بارے میں کچھ بولنے کے بجائے اس سے ذاتی طور پر رابطہ کر کے تعریف کرتی۔کچھ عرصہ بعد ایک انٹرویو میں کنگنا نے کہا تھا کہ وہ اور دیپیکا باہم دوست نہیں ہیں جس سے معاملہ اور بگڑ گیا۔

Title: padmavati row kangana ranaut refuses point blank to lend support to deepika padukone | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply