فلم پدماوتی کے خلاف احتجاج میں یکم دسمبر کو بھارت بند کی کال

بنگلور: فلم پدماوتی کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی پریشانیاں ہیں کہ کم ہونے میں ہی نہیں آرہیں۔ اب اعلیٰ ذات کی راجپوت برادری کی ایک تنظیم راجپوت کرنی سینا نے اس متنازع فلم کے خلاف احتجاج میں یکم دسمبر کو ”بھارت بند“ کی کال دی ہے۔
راجپوت کرنی سینا کے ترجمان لوکیندر سنگھ کلوی نے سخت انتباہ دیا ہے کہ اگر فلم کو سنیما ہالوں کی زینت بنانے سے نہ روکا گیا تو اس کے سخت نتائج بر آمد ہوں گے۔
اس سے قبل آج صبح راجپوت کرنی سینا کے کئی کارکنوں نے بنگلور میں اس فلم کے خلاف احتجاجی مطاہر کیا ۔دریں اثنا ایک بااثر بی جے پی ایم ایل اے نے دھمکی دی ہے کہ وہ اس متنازعہ فلم کو ریلیز ہونے سے روکیں گے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Padmavati karni sena calls for bharat bandh in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply