فلم پدماوت پر پابندی اٹھانے کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے راجستھان اور مدھیہ پردیش میں فلم پدماوت پر عائد پابندی اٹھانے کے فیصلہ پر نظر ثانی کے لیے عرضی خارج کرتے ہوئے ان دونوں ریاستوںکی حکومتوں کو سخت سست کہا۔
سپریم کورٹ نے اس فلم کو سنیما گھروں پر نمائش کی اجازت دینے والے گذشتہ جمعرات کے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ پر عمل آوری کا حکم دیتے ہوئے دونوں ریاستوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ فلم کی نمئاش کے مدوران امن و قانون برقرار رکھنے کے اقدامات کرے۔ یہ فلم25جنوری بروز جمعرات سے ملک بھر کے سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Padmaavat sc refuses to reconsider lifting ban in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply