سری دیوی اور ششی کپور بعد از مرگ آسکر ”یاد گار زمرے “ کے ایوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی: حال ہی میں انتقال کر جانے والے ہندوستانی فلم اسٹار ششی کپور اور سری دیوی کو 90ویں اکیڈمی ایوارڈز کے ایوارڈ بعد از مرگ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
”زمرہ بیادگار“ کے توسط سے آسکر نے اس سال انتقال کرجانے والے فنکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ششی کپور بالی ووڈ کی معروف شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سنیماافق کے بھی ایک جگمگاتا ستارہ تھے اور انہوں نے ’دی ہاؤس ہولڈر‘، شیکسپئیر والا،دی گورو، بامبے ٹاکی اور ان کسٹڈی جیسی ہالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
وہ4دسمبر 2017کو اس دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔سری دیوی حال ہی میں دوبئی کے ایک ہوٹل کے باتھ ٹب میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی تھیں۔وہ54سال کی تھیں اور اور انہیں پہلی سوپر اسٹار اداکارہ سمجھا جاتا تھا۔
اس زمرہ یاد گار میں جن دیگر فلم ہستیوں کو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیاان میں جیمز بونڈ کا کردار ادا کرنے والے روجر مور،میری گولڈ برگ اور جان جانسن ، جان ہرڈ اور سام شیفرڈ شامل ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Oscars 2018 sridevi shashi kapoor honoured in memoriam montage in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply