آسکر ایوارڈز: دی شیپ آف واٹر بہترین فلم اور گیری اولڈ مین بہترین اداکار قرار دیے گئے

کیلیفورنیا: یوں تو فلمی دنیا میں تقسیم اعزازات کا سیزن پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے لیکن اوسکر ایوارڈ کز کی بات ہی کچھ اور ہے۔ تقریب ہوجانے کے بعد بھی کئی روز تک اس کا ذکر خیر ہوتا رہتا ہے اور جہاں اس میں ایوارڈز کے لیے نامزد کیے جانے والے افراد کو ایوارڈ سے سرفراز نہ کیے جانے کا ملال ہوتا ہے وہیں دوسری جانب انہیں یہ سوچ کر ہی گونہ اطمینان ہوجاتا ہے کہ انہیں یا ان کی ہدایت کاری میں بنی فلم کو کم از کم فلمی دنیا کے بابائے اعزاز ات کے مستحقین کی فہرست میں تو شامل کیاگیا۔
حال ہی میں یہاں90 ویں آسکر ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب ہوئی جس میں ہالی ووڈ کی معروف اور مقبول شخصیات و فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔ فلم”دی شیپ آف واٹر“نے بہترین فلم قرار دیے جانے کے باعث آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔
اس مقابلہ میں ”کال می بائے یورنیم“،” ڈارکیسٹ آور“، ”ڈنکریک“، ”گیٹ اٹ“ ، ”لیڈی برڈ“،”فینٹم تھری“، ”دی پوسٹ“ اور” تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری“ فلمیں بھی شامل تھیں ۔بہترین اداکار کا ایوارڈ گیری اولڈ مین کو فلم”ڈارکیسٹ آور“کیلئے دیا گیا۔ اس زمرے میں ان کے مدمقابل ٹیموتھی شیلمیٹ، ڈینئل ڈے لیوس، ڈینئل کلویا اور ڈینزل واشنگٹن شامل تھے۔بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسیس میکڈورمینڈ کو فلم”تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری“کیلئے دیا گیا۔فرانسیس کو اس کردار کیلئے بافٹااور گولڈن گلوب میں بھی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ مل چکا ہے۔ انہوں نے یہ ایوارڈ اداکارہ سیلی ہاکنز، مارگریٹ روبی اور میریل اسٹریپ کو شکست دے کر حاصل کیا۔
بہترین معاون اداکار کا ایوارڈاداکار سیم روکویل نے فلم ”تھری بل بورڈ آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری“کیلئے حاصل کیا۔جب کہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈایلیسن جینی کو فلم”آئی ٹونیا“کیلئے دیا گیا۔آسکر 2018 کا بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ گولر موڈیل ٹورو نے فلم”دی شیپ آف واٹر“کیلئے حاصل کیا۔بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا ایوارڈ چلی کی فلم”اے فنٹاسٹک وومن“کو دیا گیا۔بہترین مختصر دستاویزی فلم کیلئے فرینک سٹیفل کی ڈاکیومنٹری ”ہیون از اے ٹریفک جام ان دی 405“کو ایوارڈ دیا گیا۔بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم ”کوکو“ کو قرار دیا گیا ۔اس زمرے میں دیگر دعویدار نے ”دی باس بے بی“، ”دی بریڈ ونر“، ”فریڈیننڈ“اور ”لونگ ونسٹ “ جیسی فلمیں تھیں۔

Title: oscars 2018 academy award winners | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply