فن و ثقافت کی مٹھاس سے ہند۔ پاک تعلقات میں کڑواہٹ ختم کی جاسکتی ہے: فلم سازوشال بھاردواج

نئی دہلی: بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور فلم ساز وشال بھاردواج کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ حالات کو عام حالت میں لانے کے لئے فن اور ثقافت ہی ایک واحد ذریعہ ہے۔
وشال نے کہا ہے کہ ثقافت ان دونوں ملکوں کے بیچ ’ کیٹلسٹ‘ یعنی عمل انگیز کا کام کرتی ہے۔ وشال نے یہ اظہار خیال پاکستان کے کراچی میں چل رہے پاکستانی انٹر نیشنل فلم فسٹیول ( پی آئی ایف ایف) میں کیا۔ فسٹیول کے دوران وہ کئی دیگر بحث و مباحثہ میں شامل ہوئے، جن میں کئی ہندوستانی اور پاکستانی فنکار شامل تھے۔
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق وشال بھاردواج نے دی نیوز انٹر نیشنل ویب سائٹ سے بات چیت میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ کلچردونوں ملکوں کے درمیان حالت عام بنانے کا ایک واحد راستہ ہے اور زیادہ ثقافتی پروگرام اس دوری کو ختم کر سکتے ہیں۔
یہ بے حد دکھ کی بات ہے کہ ہم ہمیشہ ٹکراؤ میں رہتے ہیں، ہم سب ایک جیسے ہیں ، اگر ہم ایک ساتھ آ جائیں تو ہم اصل عالمی طاقت ہوں گے ، چاہے ثقافت ہو یا معیشت ہو یا پھر سیاست۔ ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وشال نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی سب کچھ بہتر ہوگا اور حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔

Title: only culture can bring normalcy between india pakistan vishal bhardwaj | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply