خواتین کی تعریف کرنا اور ان کے تئیں پیار و محبت کرنا سیکھیں: شاہد کپور

ممبئی:بالی ووڈ اداکار شاہد کپور خواتین کو کئی معنوں میں مردوں سے آگے مانتے ہیں۔ شاہد کپور نے ٹویٹر پر کہا “کوئی بھی مرد ایک ماں کی طرح نہیں ہو سکتا۔ خواتین کئی معنوں میں مردوں سے آگے ہیں۔
آئیے، ان کی تعریف کرنا اور ان کے تئیں پیار و محبت کرنا سیکھیں ہر روز“۔ قابل ذکر ہے کہ شاہد ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’پدماوتی ‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ بھی اہم کردار نبھارہے ہیں۔
شاہد کی آنے والی فلم ‘رنگون’ دوسری عالمی جنگ کے پس منظر پر مبنی ہے۔ یہ فلم 24 فروری کو جلوہ گر ہوگی۔ وشال بھاردواج کی فلم ‘رنگون’ میں کنگنا رنوت اور سیف علی خان بھی نظر آئیں گے۔

Title: one must learn to appreciate and love women shahid kapoor | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply