راک اسٹار رنویرکپور نے اپنی 36ویں سالگرہ منائی

نئی دہلی: ہندی سنیما کے راک اسٹار کہے جانے والے اداکار رنویرکپور اپنی 36ویں سالگرہ منائی۔ بالی ووڈ میں اپنی اداکاری سے لوگوں خاص کر لڑکیوں کے پسندیدہ اداکار بن چکے ہیں۔

ان کے چہرے کی معصومیت کی وجہ سے انہوں نے انڈسٹری میں ایک الگ مقام حاصل کیا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہوئی اداکار رنویر کپور کی فلم ’ سنجو‘ کو لوگوںنے کافی پسند کیا اور وہ سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ سال 2007میں فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ساوریا‘ سے بالی و وڈ میں قدم رکھنے والے رنویر نے کئی کامیاب فلمیں دیں جس میں ’راک اسٹار‘ برفی، سبجو، عجب پریم کی غضب کہانی وغیرہ ہیں۔ فلم برفی کے لئے رنویر کو بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

فلموں کے علاوہ اداکار رنویر کپور کی لو اسٹوریز بھی کافی سرخیوں میں رہی ہیں۔ اداکارہ کٹرینہ کیف ، نرگس فخری سے لیکر دیپکا پڈوکون کے ساتھ ان کی معاشقے کا بڑے زور شور سے چرچا رہا۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے ایکٹر رنور کا نام ادکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ وابستہ کیا جا رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ عالیہ اور رنویر ان دنوں اپنی آنے والی فلم برہم اسٹر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

بالی وڈ اداکار رشی کپو رکے بیٹے اور سوشل میڈیا سے دور رہنے والے رنویر کپور اپنے کام پر پوری توجہ مرکوز رکھنے کے لئے جانے جاتے ہیں ۔ راج کپور کے پوتے اوراپنی پہلی بالی وڈ فلم سا وریاکے ناکام ہونے پر مایوس نہیں ہوئے لیکن اپنی محبت و لگن سے اپنی دوسری فلم ’ عجب پریم کی غضب کہانی سے ‘ فلم بینوں کو بہتمتاثر کیا اور پھر فلم ’ راک اسٹار، برفی، جیسی فلمیں کر کے یہ ثابت کریا کہ وہ ایک باصلاحیت اداکار ہیں۔

رومانی اور مزاحیہ کے امتزاج سے بنی فلم عجب پریم کی غضب کہانی ‘ میں زبردست اداکاری سے شائقین نے رنویر کپور کو خوب سراہا اور یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ہوئی۔ سال 2010میں رنویر نے پرکاش جھا کی فلم ’ راج نیتی‘ میں اپنی عمدہ ایکٹنگ سے سب کو حیران کر دیا تھا، اس کے بعد ایک کے بعد دیگر کامیاب فلمیں دیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: On ranbir kapoors birthday in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply