فلم سنسر بورڈ کے چیرمین کو راجستھان میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا:کرنی سینا

جے پور: متنازعہ فلم پدماوت کو سنیما گھروں کی زینت بننے دینے کی سپریم کورٹ سے اجازت ملنے کے باوجود اپنا احتجاج جاری رکھتے ہوئے راجپوت کرنی سینا نے فلم ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور ادکارہ دیپیکا پڈوکون کے بعد اب سنسر بورڈ کے چیرمین پرسون جوشی کا رخ کر لیا اور کہا کہ وہ انہیں جے پور لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے لیے راجستھا ن میں داخل نہیں ہونے دے گی۔
کرنی سینا کے ایک رکن سکھدیو سنگھ نے کہا ہے کہ ہم پرسون جوشی کو راجستھان میں گھسنے نہیں دیں گے۔ وہ جیسے ہی ہوائی اڈے پر اتریں گے ہم ان کا تعاقب کریں گے اور احتجاج کریں گے۔
یاد رہے کہ جمعرات کو کرنی سینا والوں نے بہار میں ایک اسنیما ہال میں جہاں فلم پدماوت کی نمائش ہونے والی تھی، دھاوا بول کر وہاں لگے فلم کے پوسٹر پھاڑ دیے اور راجستھان میں ایک سڑک کی ناکہ بندی کر دی۔جے پور لٹیچر فیسٹیول 25جنوری سے سے شروع ہونے والا ہے اور اسی روز راجپوت رانی پدمنی پر محیط بھنسالی کی فلم سنیما گھروںکی زینت بنے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: On padmaavat row karni senas no entry for censor chief prasoon joshi in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply