بیان بازی کے بجائے اڑی شہیدوں کی دکھیاری ماں، غمزدہ بیوہ اور یتیم بچوں کا درد بانٹا جائے:فلم ساز او پی مہرہ

نئی دہلی:مشہور فلم ساز راکیش اوم پرکاش مہرا نے جموں کشمیر کے اڑی سیکٹر میں فوجی کیمپ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان میں پاکستانی اداکاروں کی مخالفت اور پاکستان میں ہندوستانی فلموں پر پابندی لگانے پر کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ مسئلہ سیاسی ہے۔
اپنی آنے والی فلم’ میرزیا‘کےپروموشن کے لئے یہاں پہنچے راکیش نے کہا کہہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ سیاسی ہے اور اس میں فلم انڈسٹری کا تعاون یاحصہ ایک نقطے سے بھی کم ہے،مجھے یہ زیب نہیں دیتا کہ میں یہاں پانچ ستارہ ہوٹل میں بیٹھ کر فوج اور سرحد کے حالات پر بات کروں۔
راکیش نے کہا کہدہشت گردانہ واقعہ میں سرحد پر ہمارے فوجی شہید ہوئے ہیں اس وقت ہمارے لئے بیان بازی سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ شہیدوں کے خاندانوں کا ساتھ دیں۔اس ماں کے درد کو بانٹیں جس نے اپنا بیٹا کھویا ہے،اس بیوہ کا ساتھ دیں جس کا شوہر ملک کے لئے قربان ہوگیا،اس یتیم بچے کا ہاتھ پکڑیں جس نے اپنے باپ کو گھودیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Omprakash mehra reacted on the uri attack in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply