شلپا شیٹی اور راج کندرا کا ازدواجی بندھن داؤ پر؟

ممبئی: ہندوستانی فلم انڈسٹری میں آئے روز کسی نہ کسی اداکار یا ادکارہ کے معاشقے، ان بن ، شادی کے امکان اور یہاں تک کہ طلاق کے معاملات عام سے واقعات ہو گئے ہیں۔
طلاق کی حوالے سے جو تازہ ترین خبر اس وقت فلمی دنیا میں گردش کر رہی ہے وہ شلپا شیٹی اور ان کے تاجر شوہر راج کندر ا کے بارے میں ہے۔ کہا جارہا ہے کہ راج کندرا گذشتہ15روز سے جوہو میں وقع اپنی رہائش گاہ میں مقیم ہیں ۔
جبکہ وہ کبھی کبھار ہی اور وہ بھی صرف تھوڑی دیر کے لیے اپنے کپڑے لینے آتے تھے۔لیکن اب وہ نہانا دھونا ، کھانا اور قیلولہ اپنے باندرہ آفس میں ہی کر رہے ہیں۔شلپا اور کندرا کے ایک قریبی کے مطابق راج کا اپنے گھر سے اتنے طویل عرصہ تک دور رہنا غیر معمولی سا لگ رہا ہے۔

Title: omg is shilpa shetty and raj kundras paradise in danger | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply