گلوکارہ نیہا ککڑ کا اپنے دوست ہیمانشو کوہلی ساتھ نغمہ ” وہ ہمسفر“ کی سوشل میڈیا زبردست پذیرائی

نئی دہلی:بالی وڈگلوکارہ نہا ککڑاور اداکار ہیمانشو کوہلی کے نئے نغمہ نے انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ نہا کا نیا گانا ” وہ ہمسفر“ کو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔ گانے میں نہا کی آواز کے علاوہ ان کی اداکاری کا جلوہ بھی دیکھنے کو مل رہاہے۔
24گھنٹہ پہلے یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے گئے اس گانے کو اب تک 1کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھا اور سنا ہے۔ اس نغمے میں ا داکار ہمانشو کوہلی کے ساتھ نہا ککڑ کا اندازناظرین کو خوب پسند آ رہاہے۔
گانے کی یوٹیوب پر زبردست پذیرائی اورکامیابی سے نہا خوشی سے پھولی نہیں سمارہی ہیں۔ یاد رہے کہ نہا اور ہیمانشو دونوں اصل زندگی میں بھی بہت اچھے دوست ہیں اور ان دونوں کی دوستی ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Oh humsafar neha kakkar himansh kohlis love song is viral in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply