ضروری نہیں کہ میری ہر فلم کو زبردست کامیابی ملے: کنگنا رنوت

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رنوت کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ان کی ہر فلم ہٹ ہو جائے۔ کنگنا رنوت کے حالیہ برسوں میں ہر فلم کامیاب ہوئی ہے۔ کنگنا کی فلم رنگون باکس آفس پر مسترد کردی گئی ہے۔
کنگنا رنوت ایک بے باک شخصیت کی مالک ہیں اور انہیں کسی بھی چیز سے زیادہ فرق کبھی نہیں پڑتا ، کم از کم فلم کے ہٹ یا فلاپ ہونے سے۔ کنگنا نے فلم کی ناکامی کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہوتا ہی رہتا ہے۔
اب میں ہر فلم تو ہٹ نہیں دے سکتی نا، ضروری نہیں کہ میں جو کچھ بھی کروں اس میں کامیاب ہو جاؤں لیکن ناکامی کو لے کر بیٹھا نہیں جاتا۔ آگے بڑھا جاتا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Not possible that i will always succeed kangana ranaut in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply