سنیما ہالوں کو بہت جلد بھلا دیا جائے گا: نصیرالدین شاہ

نئی دہلی: بالی ووڈ کے با وقار اداکاروں میں شمار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ سالوں سے بالی ووڈ اور اس کے زیر اہتمام بنائی جانے والی فلموں سے ’ان کا من بھر چکا‘ ہے ۔

اداکار شاہ نے کہا کہ وہ ’ بمبئی فلمی دنیا کے مستقبل کے حوالے سے پر امید نہیں ہیں“ اور ان فلموں سے خود کو دور رکھ رہے ہیں جو دل میں گرماہٹ اورجوش پیدانہیں کرتی ہیں۔

ایکٹر شاہ نے آگے کہا ” مجھے نہیں لگتا کہ میں اس طرح کی فلموں کا حصہ بننا چاہتا ہوں ، اس لئے میں ایسے کرداروں کو نبھا رہا ہوں جس میں مجھے زیادہ وقت نہ دینا پڑے اور معاوضہ معقول ملے اور اب میں کسی بھی فلم کے لئے 60دن تک شوٹنگ نہیں کرتا ”۔

انہو ں نے مزید کہا کہ وہ تھیٹر سے وابستہ رہیں گے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہاں ہزار سالوں پہلے منظر عام پر آئے عظیم مصنفین سے ان کی تصنیفات کے ذریعہ وابستہ رہا جا سکتا ہے ۔

نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ شاہ کے مطابق سنیما ہالوں کو بہت جلد بھلا دیا جائے گا ۔ یاد رہے اداکار نصرالدین ہندی سنیما میں تقریباً 200فلموں میں کام کیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No regrets but not very hopeful from bombay film world naseeruddin shah in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply