سلمان خان کے ساتھ تعلقات میں کوئی کشیدگی نہیں : سنجے دت

ممبئی:بالی وڈ کے اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ ان کا کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ سلمان خان کے ساتھ’ساجن،دس‘ اور’چل میرے بھائی‘ جیسی فلموں میں کام کر چکے سنجے دت نے حال ہی میں دبنگ اسٹار سلمان خان کو ’مغرور‘ کہا تھا۔
سنجے دت کا کہنا ہے کہ سلمان اور ان کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہے اور دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔ واضح رہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے اختلاف کی خبریں آتی رہی ہیں۔
سنجے دت نے کہا”میرے اور سلمان کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ’مغرور‘ کوئی برا لفظ نہیں ہے۔ یہ ایک طرح سے جذبات کا اظہار ہے۔میں مغرور ہو سکتا ہوں لیکن ایک پیارا مغرور“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No problem with salman khan says sanjay dutt in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply