سیاست میں آیا تو انتخابی نشان میرا فلمی اسٹائل ’ بازو پھیلانا‘ ہوگا: شاہ رخ خان

نئی دہلی: فلمی پردے پر لوگوں کے دلوں پر اپنا قبضہ جمانے کے بعد کئی فلمی ستارے سیاست میں آچکے ہیں اور اپنا کیرئر مضبوط کرنے میں لگے وہیں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ انہیں سیاست سے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہیں لہٰذا ابھی ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کو دئیےایک انٹرویو میں سیاست پر بات کی۔ شاہ رخ نے کہا ” میں ایک اداکار کے طور پر ملک کے لئے ہر ذمہ داری نبھانے میں یقین رکھتا ہوں ،مگر آپ جانتے ہیں کہ سیاست ایسا علاقہ ہے جہاں سیاسی امور میںمہارت کی ضرورت ہوتی ہے ،مجھے سیاست کی زیادہ سمجھ اور جانکاری بھی نہیں ہے “۔

انٹریو کے دوران جب میزبان نے شاہ رخ خان سے کہا کہ ان کے پرستار چاہتے ہیں کہ وہ مستقبل میں سیاست میں قدم رکھیں جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا میں ایک اداکار ہوں اور سیاست کو سمجھتا بھی ہوں لیکن سیاست میں آنے کے لیے میرے پاس زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا سیاست میں آنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ سیاسی امور کے ماہر ہوں، اس کے علاوہ آپ کو خود کو ب±ھلا کر لوگوں کی خدمت کا بیڑہ اٹھانا ہوتا ہے تاکہ عام لوگوں کا طرز زندگی بہترہوسکے، لہٰذا مجھے نہیں لگتا کہ میں لوگوں کے لیے اتنا کام کرسکوں گا۔

شاہ رخ خان نے کہا اگر انہوں نے کبھی مستقبل میں سیاست میں آنے کا سوچا بھی تو وہ اپنا انتخابی نشان اپنا مشہور اسٹائل ”بازو پھیلانا“ رکھیں گے جو وہ اکثر فلموں میں کرتے ہیں ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No politics for shah rukh khan but he has a party symbol in mind in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply