آپ بیتی لکھی تو کئی لوگوں کو منھ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی: روینہ ٹنڈن

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن سیاست کے میدان میں آنے کی خواہش مند نہیں ہیں۔ روینہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم’ماتر‘کے پروموشن میں مصروف ہیں۔کسی بھی سیاسی یا دوسرے متنازعہ معاملے پر بے باکی سے اپنی رائے ظاہر کرنے والی روینہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی سیاست میں قدم رکھیں گی ؟ اس سوال کے جواب میں روینہ نے کہاکہ سیاست میں جانے کے لئے میںنے ابھی تک اپنا کوئی ذہن نہیں بنایا ہے۔
سیاست شاید میرے جیسے صاف گو لوگوں کے لئے نہیں ہے۔ روینہ نے کہا کہسیاست ایک بہت ہی گندا کھیل ہے اور میں بہت صاف گو ہوں، مجھے سب کچھ صاف صاف کہنے کی عادت ہے۔ لہذا میرا سیاست میں آنا اور وہاں ٹکنا مشکل ہوگا۔ یہ معلوم کیے جانے پر کہ دیگر فلم شخصیات کی طرح وہ بھی آپ بیتی لکھیںگی تو انہوں نے یہ کہہ کر چونکا دیا کہ سوانح حیات لکھی توکئی لوگوں کو اپنا منھ چھپانے کے لیے کہیں جگہ نہیں ملے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No intention to join politics raveena tandon in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply